برسلز،30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمال اوقیانوس کے ممالک پرمشتمل فوجی اتحادنیٹو نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں مزید فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیٹو ممالک کے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان میں نیٹو کے تازہ دم دستے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد افغان اسپیشل فورس کی معاونت اور اس کی عسکری تربیت میں مدد کرنا ہے۔نیٹو کیسیکرٹری جنرل کاکہنا تھا برسلز میں وزراء دفاع کے اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔